18 نومبر، 2024، 2:25 PM

ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ایران

ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایٹمی تنصیبات کے خلاف صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام انجام دے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 533 میں ملکوں کی جوہری تنصیبات پر حملے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس قرارداد میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ ان موارد میں سلامتی کونسل کو مداخلت کا حق ہے۔ 

بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں جوہری تنصیبات پر حملہ ملکوں کی سلامتی پر حملہ ہے اور اقوام متحدہ کو قطعی جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کئی دہائیوں سے صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم سے واقف ہیں لہذا ہم اپنی جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے ناآشنا ہے لہذا بین الاقوامی اداروں میں اس کی موجودگی غیر معقول ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی ناجائز حمایت کے سہارے اسرائیل جنگی جنایات انجام دے رہی ہے۔

News ID 1928201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha